بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 322 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 322

سوال: یو کے سے ایک ڈاکٹر صاحبہ نے Hormone Patches Contraceptive Implant Hormone Depot Injection Painkiller Gel Deep Freeze Deep Heat جیسے طریق علاج کے روزہ کی حالت میں اختیار کرنے کے بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے استفسار کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مکتوب مؤرخہ 21 مارچ 2022ء میں اس بارہ میں درج ذیل ہدایات فرمائیں۔حضور انور نے فرمایا: جواب: روزہ کی حالت میں کسی بھی طریق علاج کے استعمال کے سلسلہ میں چند اصولی باتیں یاد رکھنا بہت ضروری ہیں۔سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مریض اور مسافر کے متعلق حکم دیا ہے کہ وہ بیماری یا سفر کی حالت میں روزہ نہ رکھیں اور مرض دور ہونے اور سفر ختم ہونے پر ہی ان روزوں کی تکمیل کریں۔اور جو شخص کسی دائمی مرض میں مبتلا ہو اور اسے کبھی بھی اپنے تندرست ہونے کی امید نہ ہو تو ایسی صورت میں اگر وہ طاقت رکھتا ہے تو فدیہ دیدے۔(سورۃ البقرۃ: 185) لیکن اگر کسی شخص کو کوئی ایسی تکلیف ہو جس میں ڈاکٹروں کے نزدیک روزہ رکھنا اس انسان کی صحت کے لئے نقصان دہ نہیں تو وہ شخص اس بیماری میں روزہ رکھ سکتا ہے۔ایسی بیماری میں اگر کسی قسم کی دوائی کے استعمال کی ضرورت ہو تو وہ دوائی صرف روزہ رکھنے سے پہلے یا روزہ کھولنے کے بعد ہی استعمال کی جاسکتی ہے۔روزہ کے دوران ایسی کوئی بھی دوائی استعمال نہیں کی جاسکتی جو جسم کے اندر جاتی ہو۔البتہ اگر اس دوائی کا اثر صرف جلد پر ہو اور اس دوائی کا کوئی حصہ جسم کے اندر داخل نہ ہو تو روزہ کی حالت میں ایسی دوائی کے استعمال میں کوئی حرج کی 322