بُخارِ دل

by Other Authors

Page 70 of 305

بُخارِ دل — Page 70

70 ایک احمدی بچی کی دُعا مریم صدیقہ حضرت میر صاحب کی سب سے بڑی صاحبزادی ہیں۔دسمبر 1924 ء میں جبکہ ان کی عمر چھ برس کی تھی یہ بے نظیر دُعا حضرت میر صاحب نے انہیں لکھ کر دی تھی۔اور اُنہوں نے مستورات کے سالانہ جلسہ منعقدہ قادیان میں پڑھ کر سنائی تھی۔اس دلکش نظم میں دین سے محبت ، مذہب سے الفت آپس کی ہمدردی اور سب سے اخلاق و ادب سے پیش آنے کی جیسی اعلیٰ تعلیم سلیس اور دل نشین پیرا یہ میں دی گئی ہے ، واقعہ یہ ہے کہ بچوں کے لئے لکھی ہوئی نظموں میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔(محمد اسمعیل پانی پتی) مجھے سیدھا رستہ دکھا مری زندگی پاک و طیب بنا دے مجھ دین و دنیا کی خُوبی عطا کر ہر اک درد اور دُکھ سے مجھ کو شفا دے زباں پر میری جھوٹ آئے نہ ہرگز کچھ ایسا سبق راستی کا پڑھا دے گناہوں سے نفرت، بدی سے عداوت ہمیشہ رہیں دل میں اچھے ارادے