بُخارِ دل

by Other Authors

Page 6 of 305

بُخارِ دل — Page 6

6 بھی ایک جگہ کر دی ہیں۔طرز تحریر میں املاء اور سہو کتابت کی بعض اغلاط کو درست کر کے مشکل الفاظ پر اعراب لگا کر کھلا کھلا لکھوایا ہے۔دراصل جب یہ مجموعہ ابتدا میں مرتب ہوا کاغذ گراں اور کمیاب تھا اس لئے تحریر بہت گنجان ہے۔بعض جگہ نظموں کے عنوان پہلو میں لکھے ہوئے ہیں۔جو نمایاں نہیں ہوتے۔اب مناسب جگہ پر عنوانات لکھوائے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ بخار دل حسین تر ہو کر منظرِ عام پر آئے۔اس کا ظاہری حسن اس کے معنوی حسن تک رسائی میں مددگار ہو اور قارئین خدا تعالیٰ کے قریب تر آجائیں آمین۔خاکسار اُن سب مہربان ہستیوں کے لئے دعا گو ہے جن کی دعائیں اور حوصلہ افزائی شریک حال رہی۔اللہ تعالیٰ بیش از پیش مقبول خدمات دینیہ کی تادمِ آخرتوفیق بڑھا تا چلا جائے آمین اللھم آمین