بُخارِ دل — Page 5
5 اللہ تعالیٰ غریق رحمت فرمائے محترم محمد اسمعیل صاحب پانی پتی کو جنہوں نے نہایت محبت و عقیدت اور فنی مہارت سے حضرت میر صاحب کا کلام مرتب فرمایا۔آپ نے یقیناً اُس اعتماد کا خوب حق ادا کیا ہے جو حضرت میر صاحب نے آپ کو اپنی بیاض تھماتے ہوئے کیا تھا۔آپ نے بخار دل، تین مرحلوں میں شائع کی۔حصہ اوّل 1928ء میں، اس میں حصہ دوم کے اضافے کے ساتھ 1945ء میں اور پھر وفات کے بعد ملنے والے کلام کو شامل کر کے مکمل بخارِ دل1970ء میں شائع کی۔ابتدا میں آپ نے نظموں کو اوقات تصنیف کے مطابق ترتیب دیا۔لیکن بعد میں یہ ترتیب قائم نہ رہی۔تمہید میں لکھتے ہیں : - دو میں نے ان نظموں کی ترتیب اوقات تصنیف کے لحاظ سے رکھی ہے مگر کہیں کہیں تقدیم و تاخیر بھی ہوگئی ہے۔اگر میری زندگی میں اس کی نوبت آئی تو کتاب کی دوسری اشاعت کے وقت انشاء اللہ نسبتاً بہتر ترتیب کے ساتھ یہ مجموعہ مرتب ہو سکے گا۔“ بہتر ترتیب کی خواہش کی تکمیل کے لئے خاکسار نے اب یہ مجموعہ اوقاتِ اشاعت کے مطابق ترتیب دیا ہے۔اور اس تبدیلی کی حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے اجازت بھی لے لی ہے۔علاوہ ازیں قطعات و رباعیات حصہ اول، حصہ دوم اور وفات کے بعد ملنے والے کلام سے لے کر یکجا کر دیے ہیں۔اسی طرح آپ کی روایتی خوش طبعی اور مزاح کا رنگ لئے ہوئے نظمیں