بُخارِ دل

by Other Authors

Page 172 of 305

بُخارِ دل — Page 172

172 جنت دجال یا مغربی تمدن جنت جو ہے دجال نے دنیا میں بنائی شدّاد ممط اس کی ہی چوکھٹ پہ مرے گا یہ مغربی تہذیب و تمدن ہے وہ جنت تکمیل نہ پائے گی کہ خود کوچ کرے گا دہلیز میں اک پیر ہو اور دوسرا باہر یوں خلق کی عبرت کا وہ سامان بنے گا فردوس کی غیرت ہے خداوند کو اتنی دُنیا میں ہی پس جائے گا جو نقل کرے گا ہے جنت دجال فنا ہونے کو تیار اُڑ جائے گا سب ٹھاٹھ جونہی بمب پڑے گا اسلامی تمدن کو خدا کر دے گا غالب تب جا کے کہیں درد یہ دُنیا کا مٹے گا برگت ہے مسیحا کی کہ پلٹے گا زمانہ اور برف کی مانند یہ شیطان گلے گا 1 فردوس یعنی اصل جنت جو آخرت میں ملے گی۔