بُخارِ دل

by Other Authors

Page 173 of 305

بُخارِ دل — Page 173

173 آثار تو ظاہر ہیں ابھی سے کہ زمیں پر عیسی ہی رہے گا نہ کہ دجال رہے گا ( الفضل 13 مئی 1943ء) نوٹ : مغربی تہذیب کا یہ مطلب ہے کہ مغربی اقوام اپنے لئے اسی دُنیا میں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کئے بغیر ایک ایسی جنت اور آرام کی جگہ بنا رہی ہیں جس میں عیش ہی عیش ہو۔مال و دولت، گانا، ناچنا، عیاشی ،شراب، جوا، رزق وافر، ہر طرح کے آرام، غلبہ حکومت ، نعمتیں اور لذتیں حاصل ہوں اور اُن کے سوا دوسری اقوام گویا اس بہشت سے نکالی جا کر جہنمی زندگی بسر کرتی رہیں برخلاف اس کے اسلامی تمدن اور مساوات یعنی ہمہ یاراں در جنت کا سبق دیتا ہے اور عظمی میں ایک دائمی جنت اور غیر مکڈ رعیش کا وعدہ کرتا ہے بشرطیکہ بندہ دُنیا کی جنت میں منہمک نہ ہو اور خدا کی رضا حاصل کرلے اور رضا حال کر لینے کا مقام وہ ہے کہ وہ اعملوا ما ششتم والوں کے درجہ میں داخل ہو جائے۔