بُخارِ دل

by Other Authors

Page 59 of 305

بُخارِ دل — Page 59

59 وائے برحال تو اے شاہِ امان اللہ خاں جس نے یہ رجم کیا تابع شیطاں ہو کر حق بھی مٹتا ہے تعدی سے کہیں اے ظالم خود ہی مٹ جائے گا تو دست وگر یہاں ہو کر تو نے کہلا کے مسلمان وہ غداری کی رہ گئے گبر بھی انگشت بدنداں ہو کر ہرگز اس حزب الہی سے نہ رکھنا اُمید ترک کر دیں گے یہ تبلیغ پر اساں ہو کر سالک راہ محبت سے یہ ممکن ہی نہیں جان دینے سے ڈرے، عاشق جاناں ہو کر آ رہی ہے یہ ہمیں خونِ شہیداں کی صدا آئے امدادِ خدا ہمت سے مرداں ہو کر وہ بھی دن آتے ہیں جب ڈھونڈیں گے شاہانِ جہاں برکتیں رخت مسیحا سے مسلماں ہو کرتے ( الفضل 28 ستمبر 1924ء) 1 ظلم کی سزا امان اللہ کو بہت سخت ملی۔اُس کو سلطنت چھوڑ کر بحال تباہ افغانستان سے نکلنا پڑا۔اور ایک لمبا عرصہ اٹلی میں گمنامی اور لاچاری و بے کسی کی حالت میں گزار کر 3 اپریل 1960ء کو مر گیا۔(محمد اسمعیل پانی پتی ) 2 یعنی ہمارے قائم مقام رضا کار پیدا ہوں۔3 حضرت مسیح موعود کی یہ پیش گوئی کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔نہایت شان سے پہلی مرتبہ اس وقت پوری ہوئی جب ہر ایسیلینسی ایف-ایم سنگھاٹے گورنر جنرل گمبیا مغربی افریقہ نے 1966ء میں حضرت خلیفہ اسیح ثالث کی خدمت میں درخواست بھیجی کہ مجھے حضرت مسیح موعود کا کوئی کپڑا تبرکا مرحمت فرمائیں۔حضرت صاحب نے یہ درخواست قبول فرمائی اور حضرت اقدس کے کپڑے کا ایک ٹکڑا انہیں بھیج دیا۔مفصل حالات رسالہ تحریک جدید ربوہ ماہ نومبر 1969ء میں ملاحظہ فرمائیں۔( محمد اسمعیل پانی پتی)