حضرت بُو زینب صاحبہؓ

by Other Authors

Page 24 of 35

حضرت بُو زینب صاحبہؓ — Page 24

حضرت کو زینب صاحبہ 24 مسیح موعود علیہ السلام کے تیسری، چوتھی نسل کے بچے بھی آپ سے ملنے جاتے ) آپ بہت پیار سے ماتیں گرمیوں میں بچوں کو آئس کریم کھلائی جاتی ، جو گھر کی بنی ہوتی تھی، آپ دودھ میں الا بچی ڈال کر اسے اچھی طرح ابال کر پھر اس میں کیوڑہ اور زعفران وغیرہ ڈال کر جمالیتیں۔سردیوں میں بچوں کو میٹھا چڑھے چنے یا گڑ والے گندم کے دانے۔جوا کثر آپ کے سرہانے پڑے ہوتے کھلاتی تھیں اور پنیاں بھی کھلایا کرتیں۔اکثر پنیاں آپ اپنے ہاتھ سے اس طرح بنا تھیں کہ جو کوئی روٹی بچتی اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اس میں گھی یا مکھن اور شکر ملا کر انہیں اچھی طرح مسل کر ان کی چھوٹی پنیاں بنالیں۔یہ تازہ بنی ہوئی پنیاں بچے بڑے شوق سے کھاتے۔غرض یہ ان کا بچوں سے پیار اور شفقت کا سلوک تھا کہ سب بچے اکثر آپ کو سلام کرنے اور اپنے امتحانوں میں کامیاب ہونے وغیرہ کی دعا میں کروانے آپ کے پاس دعائیں جاتے رہتے۔آپ ایک کھلے ظرف والی متقی خاتون تھیں۔آپ کا دل خوف خدا سے پُر رہتا ، اور یہ کوشش رہتی کہ ان کے ہاتھ یا زبان یا کسی عمل سے کسی کو بھی خاص طور پر قریبی عزیزوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔کبھی کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہ کیا کرتیں ، بھلے کوئی ان سے ملتا یا نہیں ! وہ خاموشی سے محبت کئے