بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب

by Other Authors

Page 17 of 24

بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 17

بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 66 17 کے بھائیوں کے لڑکوں سے ہو۔‘ (11) 1907 ء میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش پر آپ علیہ السلام کے چھوٹے بیٹے مبارک احمد کا نکاح ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کی بیٹی مریم بیگم سے ہوا۔گو مبارک احمد کی زندگی نے وفا نہ کی مگر ڈاکٹر صاحب اور ان کی اہلیہ کے اخلاص کو خدا تعالی نے قبول فرمایا اور حضرت مریم بیگم صاحبہ حضرت مصلح موعود کے عقد میں آئیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دوبارہ بہو بنیں۔نیز خدا تعالیٰ کے فضل نے انہیں ایک خلیفہ کی ماں بنایا یعنی حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ امسیح الرابع آپ کے اکلوتے فرزند تھے۔(12) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سادات میں نکاح کرنے کو خدا کا فضل سمجھا ہے۔اور اپنی تصانیف میں اس کا ذکر کیا ہے۔حضرت مولوی صاحب نے سلسلہ کی ترقی کے لئے دعاؤں کے ساتھ اپنی اولاد کے لئے بھی دعائیں کیں اور بالخصوص اپنی بیٹی فاطمہ بیگم جو خوش قسمتی سے حضرت سیدہ اُمّم طاہر کی بھا بھی تھیں۔شادی کے بعد ان کا نام محمودہ بیگم رکھا گیا۔ان کو خدا تعالیٰ نے دو بیٹے دیئے۔1 سید مسعود مبارک شاہ صاحب 2 سید داؤ د مظفر شاہ صاحب