بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 18
بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 18 ابھی چھوٹے ہی تھے کہ 25 برس کی عمر میں محمودہ بیگم صاحبہ وفات پا گئیں۔آپ موصیہ تھیں ، تدفین بہشتی مقبرہ قادیان میں ہوئی۔حضرت سیدہ بیگم صاحب اہلیہ ڈاکٹر عبد الستار صاحب نے رویا میں حضرت اقدس مسیح پاک علیہ السلام کی بیعت کی طرف راہنمائی ہونے پر احمدیت قبول کی۔آپ بچپن سے ہی پارسا‘ کے لقب سے مشہور تھیں۔دن رات ان تھک دعائیں کرنے والی تہجد گزار خاتون تھیں۔ان کی تحریک سے خواتین میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے سلسلہ وعظ و تلقین کا جاری ہوا۔ایک دفعہ ان کے دانت میں شدید درد تھی۔دواؤں سے فائدہ نہ ہوا۔حضرت ام المؤمنین نے حضور علیہ السلام کی خدمت میں عرض کی۔حضور نے دار اسیح میں بلوا کر ان کی موجودگی میں دو نوفل ادا کئے۔انہیں یوں محسوس ہوا کہ اس دانت کے نیچے سے قدرے دھویں والا شعلہ نکل کر آسمان کی طرف جا رہا ہے چنانچہ تھوڑی دیر میں آرام آگیا۔اور بھی بہت قبولیت دعا کی شہادتیں آپ سے مروی ہیں۔حضرت سیدہ بیگم صاحب کے اصرار پر جب ڈاکٹر صاحب رخصت لے کر بمع اہل وعیال قادیان آئے۔تو حضور علیہ السلام کو کمال خوشی ہوئی۔اور اپنے قریب مکان میں جگہ دی۔آپ علیہ السلام ان کی بہت عزت