بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب

by Other Authors

Page 16 of 24

بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 16

بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 16 21 جون 1913 کو حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے خطبہ نکاح پڑھا اور دو ہزار روپے حق مہر کا اعلان ہوا۔۔۔مکان تیار ہو جانے کے بعد رخصتا نہ ہو گیا۔حضور نے اپنے بیٹے اور بہو کو دو قرآن مجید ، دو صحیح بخاری اور ان کے لئے رحل اور حزب المقبول ، فتح الغیب اور براہین احمدیہ ، ایک الماری ، تہجد کے لئے لالٹین اور لوٹا دیئے۔(10) لیکن ابھی صرف دو سال ہی گزرے تھے کہ صاحبزادہ عبد الحی صاحب صرف ہیں دن بیمار رہ کر 11 نومبر 1915ء میں وفات پاگئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کچھ عرصہ کے بعد فاطمہ بیگم کی شادی سید محمود اللہ شاہ صاحب ابن حضرت ڈاکٹر عبدالستار صاحب کے ساتھ ہوئی۔ڈاکٹر عبدالستار صاحب حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے نانا ہیں۔آپ کی نانی اور نانا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ عشق کرتے تھے۔جس کا اندازہ آپ حضرت نواب مبارک کہ بیگم صاحبہ کی اس تحریر سے لگا سکتے ہیں۔آپ فرماتی ہیں:۔وو حضرت سیدہ اُمّم طاہر کی والدہ محترمہ بہت نیک اور مخلص خاتون تھیں۔کئی بار تڑپ سے میرے پاس یہ خواہش ظاہر کی کہ میری بچیوں کی شادی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد میں ہو، یا پھر حضرت اماں جان