بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب

by Other Authors

Page 15 of 24

بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 15

بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 15 چاندی اترنے کی بجائے سیا ہی لوٹ آئی۔83 سال عمر پائی لیکن حافظہ ہمیشہ بہت اچھا رہا۔اصحاب احمد سیرت سرور میں بہت سی روایات آپ کے حوالہ سے ملتی ہیں آپ بے حد دعا گو اور ملنسار خاتون تھیں۔وفات کے وقت اپنے بیٹے سید مبارک احمد سرور کے پاس ربوہ میں رہائش پذیر تھیں۔ستمبر 1963ء میں آپ نے وفات پائی۔نماز جنازہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے پڑھائی ، موصیبہ ہونے کی وجہ سے بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے۔اہلیہ اول سے حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب کی ایک بیٹی فاطمہ بیگم تھیں، جو ابھی صرف تین ماہ کی تھی۔جب اُن کی امی بہت بیمار ہوئیں اور اس بیماری سے فوت ہو گئیں۔ان کی وفات کے وقت فاطمہ نے دس سال تک اپنے ننھیال مقام داتہ میں پرورش پائی۔پھر اُن کے ابا جان حضرت سرور سید محمد شاہ صاحب اپنے پاس قادیان لے آئے۔جب آپ کا رشتہ حضرت خلیلہ اسح الاول کے صاحبزادے عبدالحی صاحب سے طے پایا تو آپ کی امی مہتاب بیگم نے بہت محبت اور فراخدلی سے آپ کا جہیز تیار کیا۔اور حضور نے بیٹے کے لئے نکاح کے بعد مکان بنوانا شروع کیا۔