بے پردگی کے خلاف جہاد — Page 10
ڈھانپ کر نکلو اور کسی کو ہرگز یہ موقع نہ دو کہ وہ تمہارے پاک چہروں کو دیکھے اور بدنظر سے انکے تقدس کو مجروح کرنے کی کوشش کرے۔یہ پردے کی تیسری قسم ہے۔پس یہ تینوں قسم کے پردے اسلامی پردے ہیں۔اور مختلف حالات میں نافذ ہوں گے۔لیکن افراد کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ نظم وضبط کو توڑ دیں اور جدھر چاہیں منہ اُٹھا کر پھریں اور آہستہ آہستہ سوسائٹی سے اسلامی پردے کا تصور ہی اُٹھ جائے۔جماعت احمد یہ ایک منظم جماعت ہے اور اس میں وحدت کا تصور ہے اور وحدت نظم وضبط کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی۔پس یہ وہ وجوہات ہیں جن کے پیش نظر میں نے نظارت اصلاح وارشاد کو اور اسی طرح لجنہ اماءاللہ کو یہ ہدایت دی کہ سب سے پہلے آپ جلسہ سالانہ کے سٹیج پر اسکی پابندی کریں اور خصوصیت کے ساتھ خاندانِ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی مستورات پر سختی کریں۔حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان پر جو احکامات عائد ہوتے ہیں انکی اتباع میں ویسے ہی احکامات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان پر بھی عائد ہوتے ہیں۔اگر ان سے یہ سلوک ہو کہ چاہے وہ پردے کا احترام کریں یا نہ کریں ان کو سٹیج کے ٹکٹ مل رہے ہوں اور لجنہ کی خدمت کرنے والی مستورات پر دے میں رہ کر اسلام کے لئے سب کچھ پیش کرنے والی مستورات اور دین کی راہ میں ہاتھوں سے زیور تک اتار کر دینے والی مستورات نیچے زمین پر بیٹھی ہوئی ہوں تو یہ سخت نا انصافی اور تقویٰ کے خلاف بات ہوگی۔یہ تصور کہ گو یا اعلیٰ اور ماڈرن سوسائٹی کا حق ہے کہ وہ سٹیج کا ٹکٹ لے اور غریب احمدی عورتوں کا کام ہے کہ وہ سامنے زمین پر بیٹھیں۔یہ بالکل غلط تصور ہے۔اگر کسی کے دماغ میں یہ کیڑا ہے تو وہ ہمیشہ کے لئے اسے نکال 10