برکاتِ خلافت — Page 137
برکات خلافت 137 ملے اور وہ اسے چھوڑ کر میلی کچیلی لنگوٹی باندھ لے تو بتاؤ وہ دانا اور عقلمند کہے جانے کے قابل ہے ہرگز نہیں۔دانا وہی ہے جو بہتر چیز کو پسند کرے۔پس اللہ تعالیٰ سے بہتر کوئی نہیں ہے۔میں آپ لوگوں کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ اللہ ہی ہر وقت تمہارے مدنظر ہو کیونکہ اس کے مقابلہ میں دنیا کی تمام چیزیں بیچ ہیں اور کوئی چیز اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔دیکھو چاند چمکتا ہے اور نہایت بھلا معلوم ہوتا ہے لیکن کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ چاند کا ذاتی فخر ہے نہیں ایسا نہیں۔چاند در حقیقت سورج کی چمک کو ظاہر کرنے کا فخر رکھتا ہے لیکن کیا پھر سورج کی روشنی اس کی ذاتی روشنی ہے نہیں وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے روشنی حاصل کرتا ہے پس چاند اگر چمکتا ہے اور سورج اگر روشن ہے اور یہ دونوں ہمیں خوبصورت اور مفید معلوم ہوتے ہیں تو ان کا خوبصورت ہونا اور مفید ہونا دراصل ہمیں اللہ تعالیٰ کے حسن اور اس کے رحیم کریم ہونے کی طرف متوجہ کر رہا ہے۔اسی طرح دنیا میں جس قدر بھی خوبصورت چیزیں ہیں ہم انہیں خوبصورت کہتے ہیں مگر ان کو اللہ تعالیٰ سے ہی خوبصورتی ملی ہے اس لئے وہی سب خوبصورتیوں والا ہے۔اسی لئے سورہ فاتحہ میں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنِ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہی ہیں اور وں کے لئے اس لئے نہیں کہ خدا رب العلمین ہے۔سب کو وہی پیدا کرنے والا اور سب کی وہی پرورش کرنے والا ہے۔پس جب ساری چیزوں کی وہی ربوبیت کرتا ہے تو کیوں اسی کے لئے سب تعریفیں نہ ہوں۔ماں باپ بچہ کی ربوبیت کرتے ہیں مگر جانتے ہو ان کے دل میں بچہ کی محبت کس نے ڈالی خدا نے ہی ڈالی ہے۔اگر سائل کو کوئی ایک پیسہ دیتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ اس نے اچھا کام کیا ہے