برکاتِ خلافت — Page 136
برکات خلافت کا علم حاوی ہے۔136 وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا : پھر کوئی کہہ سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چیزوں کا علم حاصل کرنے کے لئے اپنے درباری مقرر نہیں کئے ہوئے لیکن کام کرنے کے لئے ضرور کچھ مددگار مقرر کئے ہوں گے کیونکہ دنیا کے بادشاہ فوج اور پولیس حفاظت کے لئے اور کاروبار کے لئے رکھتے ہیں۔فرمایا اللہ کو اس کی بھی ضرورت نہیں ہے۔وہ سب کام خود کر رہا ہے اور اللہ کی طاقت ایسی وسیع ہے کہ کوئی چیز اس کے قبضہ سے باہر نہیں اور نہ کسی چیز کا انتظام اور حفاظت اس کو تھکا سکتا ہے۔وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْم: اب ایک ہی اعتراض رہ جا تا تھا اور وہ یہ کہ مانا کہ خدا کو علم کے لئے اور مدد کے لئے کسی کی ضرورت نہیں مگر شان و شوکت بھی تو کوئی چیز ہے اس کےاظہار کے لئے ہی اس نے در باری مقرر کئے ہوں گے۔اس اعتراض کو وَهُو الْعَلِيُّ الْعَظِيمِ کہہ کر رد فرما دیا۔یعنے وہ بہت بڑا ہے اور کوئی چیز نہیں ہے جو اس کے ساتھ مل کر اس کے رتبہ کو بڑھا سکے۔جو چیز خدا کے ساتھ ملے گی اس کا اپنا ہی رتبہ بڑھے گا نہ کہ خدا کا۔پس یہ خیال کرنا کہ اللہ نے شان و شوکت کے لئے در باری مقرر کئے ہوں گے ٹھیک نہیں ہے۔وہ سب چیزوں پر غالب ہے اس لئے اس کی فرمانبرداری کرنے سے کوئی انکار بھی نہیں کر سکتی۔یہ وہ خدا ہے جو واقعی خدا ہے اور ایسا کوئی اور نہیں ہے۔اگر ایسے خدا کے ہوتے ہوئے کوئی کسی اور کی طرف جائے تو کتنے بڑے افسوس کی بات ہے۔اگر کسی شخص کو نہایت عمدہ کھانا ملے اور وہ اسے چھوڑ کر نجاست کی طرف دوڑے۔اگر کسی شخص کو عمدہ کپڑا