برگِ سبز

by Other Authors

Page 74 of 303

برگِ سبز — Page 74

برگ سبز میرا قادیان برادرم پرویز پروازی صاحب کا ایک مضمون ” قادیان میں بزرگوں اور رفقاء مسیح موعود کی کہکشاں“ کے نام سے شائع ہوا ہے (الفضل ربوه 4۔07۔15) محترم پروازی صاحب خوب لکھتے ہیں اور جب ان کی تحریر میں قادیان کی پرانی یادوں کا ذکر ہو تو دلچسپی اور افادیت میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے۔مذکورہ مضمون کے شروع میں مجیب الرحمان صاحب (ایڈووکیٹ ) کی حیرت کا بیان کرتے ہوئے لکھا ہے: ہم قادیان کے محلہ دار ہیں اور عمروں میں بھی ایک دو برس کا تفادت ہے مگر یہ عجیب بات ہے کہ تمہیں قادیان کے جن بزرگوں کی صحبت میں بیٹھنے اور متمتع ہونے کا موقع ملا مجھے وہ نصیب نہیں ہوا۔“ یہ مضمون پڑھتے ہوئے خاکسار کو بھی ایک ایسا ہی پرانا واقعہ یاد آیا۔بہت سالوں کی بات ہے قادیان کے ایک جلسہ سالانہ پر حسن اتفاق سے بزرگ استاد حضرت مولنا محمد احمد جلیل صاحب محترم پروازی صاحب کے خسر) کی رفاقت میسر آئی۔مولنا صاحب 74