برگِ سبز

by Other Authors

Page 73 of 303

برگِ سبز — Page 73

تھی اور ” الدار سے ملی ہوئی تھی۔برگ سبز جلسہ سالانہ کے دنوں میں یہ چوک مسجد مبارک کا حصہ بن جایا کرتی تھی اور نمازیوں کی صفیں اس چوک سے نکل کر دور دور تک چلی جایا کرتی تھیں اور جلسہ کے درمیانی وقفوں کے دوران اور صبح اور شام تو یوں لگتا تھا کہ جلسہ یہاں ہو رہا ہے۔اس جگہ رونق تو قابل ذکر تھی مگر احمدی بھائیوں اور بزرگوں کی باہم ملاقاتیں ایک اور ہی دنیا میں لے جاتی تھیں۔یہ یادیں تو ایسا لگتا ہے کہ لا متناہی اور ختم نہ ہونے والی ہیں ؎ دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو اے کاش! ان بزرگوں سے اور بہت کچھ سیکھ لیا جاتا۔اے کاش ان مقدس مقامات سے کچھ نیکی اور بزرگی حاصل کر لی ہوتی۔اب تو حضرت عمر کی دعا: اللهم لا لی ولا علی ہی یاد آتی ہے (اے اللہ حساب برابر کر کے بخشش کا سلوک فرما) آمین۔یہ بزرگ اساتذہ اور کرم فرما بھی جنت الفردوس میں حضرت امام مہدی اور آنحضرت صلی ایتم کی معیت و قرب سے سرفراز ہوں۔آمین۔73