برگِ سبز

by Other Authors

Page 75 of 303

برگِ سبز — Page 75

برگ سبز اپنے تجر علمی اور سلسلہ کی خدمات کے علاوہ عمر میں بھی بہت سینیئر تھے۔قادیان کی گلیوں میں گھومتے ہوئے میں اپنی معلومات کے مطابق ان کو ساتھ ساتھ بتاتا جارہا تھا کہ یہ فلاں صاحب کا گھر ہوتا تھا، یہ راستہ کدھر جاتا ہے وغیرہ۔تھوڑی دیر تو محترم مجھے برداشت کرتے رہے پھر ایک جگہ رک کر میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہنے لگے کہ: جمعہ جمعہ آٹھ دن تمہاری عمر ہے اور تم مجھے قادیان کی ایسی باتیں بتارہے ہو جو مجھے بھی معلوم نہیں۔۔۔۔“ خاکسار نے عرض کیا کہ اس کی وجہ تو یہ ہوسکتی ہے کہ آپ باہر محلے میں رہتے تھے اور مجھے شہر کے مرکز میں رہنے کا موقع ملا۔اسی طرح یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے کہ محترم والد صاحب کو درویشی کی سعادت حاصل ہوئی اور خاکسار پاکستان سے متعدد دفعہ یہاں آنے کی توفیق پارہا ہے۔اس ضمن میں ایک اور دلچسپ یاد پیش کرتا ہوں۔خاکسار قادیان گیا ہو ا تھا۔ایک عزیز کے ہمراہ تعلیم الاسلام کالج مسجد نور وغیرہ سے آگے حضرت نواب محمد علی صاحب کا بنگلہ دیکھ کر واپس آرہا تھا۔ہائی سکول کے قریب پیچھے سے ایک تانگہ ہمارے پاس آکر رک گیا۔اس میں محترم مولنا جلیل صاحب کے چھوٹے بھائی لطیف صاحب اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھے تھے۔وہ پوچھنے لگے کہ آپ اپنا مکان اور دکانیں دیکھ آئے ہیں ؟ ہم اس جگہ کے قریب ہی تھے۔میں نے انہیں واپس جا کر ان کی مطلوبہ جگہ دکھائی تو وہ کہنے لگے کہ میں اپنے گھر والوں کو اپنا مکان دکھانا چاہتا تھا مگر میں اسے تلاش نہیں کر سکا ، تا ہم آپ کے ہاں سے مجھے اپنے گھر کا راستہ بخوبی یاد ہے اور اب یہاں سے میں بآسانی اپنے گھر پہنچ سکوں گا۔ایک اور دلچسپ واقعہ یاد آ گیا۔قادیان کے بہشتی مقبرہ سے دعا کر کے صبح کے وقت مسجد 75