برگِ سبز — Page 294
برگ سبز بدی پر غیر کی ہر دم نظر ہے حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے ایک حالیہ خطبہ جمعہ میں اور اس سے پہلے اپنے متعد د خطبات اور تقاریر میں جماعت کو رشتہ ناتا کے متعلق ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی ہے۔حضور نے اس سلسلہ میں پیش آنے والے واقعات اور معاملات کی مثالیں بیان فرما کر بہت سادہ مگر مؤثر انداز میں اس معاملہ میں بہتری کی طرف رہنمائی فرمائی ہے۔ہماری جماعت میں وقف زندگی ایک بہت اچھا کام سمجھا جاتا ہے۔اس لئے ایک واقف زندگی کے والدین جب بھی اس امر کا ذکر کرتے ہیں کہ ہمارا بیٹا یا بیٹی واقف زندگی ہے تو اس ذکر میں خوشی کا پہلو نمایاں ہوتا ہے اور اس میں کیا شک ہے کہ اگر کسی نے اپنے بچے کو دین کی خدمت کے لئے وقف کیا ہے تو یہ اسی کے لئے خوشی کی بات ہے بلکہ یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ ہر واقف زندگی اپنے والدین کے اخلاص و نیکی کا ثبوت ہے۔اس زمانہ میں جبکہ دنیا کی کشش، دنیا کی زیب وزینت، دولت کی فراوانی اور کشائش سب کے سامنے ہے۔ان سب باتوں پر غالب آتے ہوئے اور ان سب امور کو نظر انداز کرتے ہوئے دین کو دنیا پر ترجیح دینا 294