برگِ سبز — Page 293
برگ سبز معزز وکیل نے برسر عدالت کہا کہ اگر عدالت کمیشن مقرر کرے گی تو ہم اس کا بائیکاٹ کریں گے! کیا کبھی وہ زمانہ واپس آسکے گا جہاں بزرگوں کی عزت ، آنکھوں کی شرم روایات کا احترام، دولت پر اخلاق و شرافت کی ترجیح، دنیوی مفاد اور ذاتی اغراض پر اللہ تعالیٰ کے احکام کی ترجیح اور معلم اخلاق فاضلہ کی سنت کی متابعت و پیروی کی جائے گی۔تشنہ بیٹھے ہو کنار آب شیریں حیف ہے 293