برگِ سبز

by Other Authors

Page 17 of 303

برگِ سبز — Page 17

برگ سبز ”اے آزمانے والے یہ نسخہ بھی آزما خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت۔اس پر ایمان وایقان اور اس کے نتیجہ میں حاصل ہونے والا توکل و اعتماد دعا کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔خدائی فضلوں اور احسانات کا مورد بننے کے لئے رحمتوں اور برکتوں کو جذب کرنے کیلئے دعا ہی مفید و کارآمد ہے۔نیک مقاصد کا حصول بھی اس کے بغیر ممکن نہیں۔دین کی اشاعت اور غلبہ کو اپنا بنیادی مقصد قرار دینے اور اس کے حصول کی خاطر دعا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفتہ اسیح الثانی فرماتے ہیں: ”اے ہمارے رب تیرے بھولے بھٹکے بندوں کو ہم تیرے آستانہ پر لاسکیں۔سب سے پہلے اپنے نفس کو۔پھر اپنے اہل وعیال کو پھر دوستوں کو پھر ساری دنیا کے لوگوں کو جو صرف نام کے بندے ہیں تیرے حقیقی بندے بنا سکیں۔جن کے دل سیاہ ہیں ان کے دل سفید کر دیں۔تا کہ قیامت کے روزان کے چہرے کالے نہ ہوں۔بلکہ بے عیب و روشن ہوں۔تو ہم سے خوش ہو جائے کہ ہم تیرے گمراہ بندوں کو تیرے آستانہ پر لائے اور ہم تجھ سے خوش ہوں کہ تو 17