برگِ سبز

by Other Authors

Page 156 of 303

برگِ سبز — Page 156

برگ سبز مسجد فضل، فیصل آباد کے افتتاح کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے محترم ملک صاحب تحریر کرتے ہیں : 1934ء میں فیصل آباد ” مسجد فضل“ کی افتتاحی تقریب تھی۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی اس بابرکت تقریب کے موقع پر تشریف لا رہے تھے۔قادیان سے معلمین کلاس کے طلبہ اس موقع پر ایک ہفتہ قبل فیصل آباد بھجوا دیئے گئے تھے تا کہ اردگرد کی احمدی جماعتوں کو اس تقریب میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کی تحریک کی جائے۔خاکسار بھی ان طلبہ میں شامل تھا۔دن بھر اردگرد کی جماعتوں میں دورہ کر کے ہم سب مغرب کے وقت مسجد میں جمع ہو جاتے اور رات گئے تک دینی اور روحانی مجلس قائم ہوتی۔جماعت کے دیگر احباب بھی اس میں شامل ہوتے چونکہ حضرت امام جماعت احمدیہ کی تشریف آوری کا پروگرام تھا اس لئے احباب جماعت میں بڑا جوش و خروش تھا اور تمام احباب انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے۔تاریخ مقررہ پر حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے قادیان سے تشریف لا کر بڑی رقت آمیز اور پرسوز دعاؤں کے ساتھ افتتاح فرمایا۔جس دن حضور کا علی اصح واپسی کا پروگرام تھا رات عشاء کے وقت محترم ڈاکٹرمحمد شفیع صاحب۔۔۔۔میرے پاس تشریف لائے آپ ان دنوں جڑانوالہ میں شفاخانہ حیوانات کے انچارج ڈاکٹر تھے اور چند دنوں سے ہسپتال کے بعد روزانہ مسجد کی افتتاحی تقریب کی وجہ سے فیصل آباد آ جاتے تھے۔جڑانوالہ سے فیصل آباد قریباً بیس میل کا فاصلہ ہے۔آپ نے کہا کہ حضرت صاحب کل فجر کی نماز کے بعد قادیان واپس تشریف 156