برگِ سبز — Page 157
برگ سبز لے جارہے ہیں (آپ) کی خدمت میں یہ درخواست کرنی ہے کہ راستہ میں پندرہ منٹ جڑانوالہ قیام فرما کر چائے کی دعوت قبول فرمائیں۔یہ درخواست کرنے کے لئے آپ بھی میرے ہمراہ چلیں۔۔۔حضرت صاحب نے فرمایا دیر ہو جائے گی اور میرا تجربہ ہے کہ یہ پندرہ منٹ کئی گنا زیادہ ہو جاتے ہیں۔ڈاکٹر صاحب نے یقین دلایا کہ وقت کی پابندی کریں گے۔بہر حال حضرت صاحب نے اس کی منظوری عطا فرمائی جس پر ڈاکٹر صاحب کی خوشی کی انتہانہ رہی۔اس وقت ڈاکٹر صاحب نے میرے متعلق بھی عرض کی کہ۔۔۔میرے ساتھ ملک عبد اللہ صاحب کو بھی جڑانوالہ جانے کی اجازت عطا فرما دیں حضرت صاحب نے اسے بھی منظور فرما دیا۔محترم ڈاکٹر صاحب نے اسی وقت ایک گاڑی کا انتظام کیا اور ہم جڑانوالہ پہنچ گئے۔۔۔۔تیزی سے انتظامات شروع کر دیئے دو تین گھنٹوں میں قریباً یکصد آدمیوں کو چائے پلانے کا انتظام مکمل ہو گیا۔شفاخانہ کے وسیع صحن میں خوبصورت شامیانہ اور قناتیں لگ گئیں۔اس انتظام کے ساتھ محترم ڈاکٹر صاحب نے شہر کے متعدد معززین کو بھی مدعو کر لیا۔اگر چہ علی الصبح کا وقت تھا لیکن کئی غیر از جماعت احباب حضرت امام جماعت احمدیہ کی ملاقات کے شوق میں دعوت میں تشریف لے آئے۔جماعت کے احمدی دوست اپنے آقا کی آمد کی خوشی میں ساری رات وہاں موجود رہے اور انتظامات میں مدد کرتے رہے۔فجر کی نماز کے تھوڑی دیر بعد حضرت صاحب اپنے مصاحبین کے ہمراہ تشریف لے آئے۔حضرت صاحب نے اتنا بڑا انتظام دیکھ کر تعجب اور خوشی کا اظہار فرمایا۔محترم ڈاکٹر 157