برگِ سبز

by Other Authors

Page 155 of 303

برگِ سبز — Page 155

برگ سبز میری یادیں مکرم ملک محمد عبد اللہ صاحب ان خوش نصیب افراد میں سے ہیں جنہیں بڑے اخلاص اور لگن کے ساتھ ایک لمبا عرصہ جو نصف صدی سے بھی زیادہ بنتا ہے سلسلہ کی اہم خدمات بجا لانے کی سعادت حاصل ہوئی۔اس لمبے عرصہ میں آپ کی خوش بختی نے آپ کے لئے یہ مواقع بہم پہنچائے کہ آپ کو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب، حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب، حضرت مولانا شیر علی صاحب اور حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ جیسی عظیم ہستیوں کے ساتھ کام کرنے اور ان سے فیض اٹھانے کے زریں مواقع حاصل ہوئے۔مکرم ملک صاحب نے اپنے احباب واعزہ کے اصرار پر اپنی خوشگوار یادیں ” میری یادیں“ کے عنوان سے مرتب کی ہیں۔اس کتابچہ میں مذکورہ بالا نابغہ روز گار ہستیوں کے حسنِ اخلاق اور حسنِ سلوک کی جھلکیاں نظر آتی ہیں۔کتاب میں مندرج تمام واقعات ایک سے ایک بڑھ کر دلچسپ بھی ہیں اور ایمان افروز بھی۔جن میں سے کسی ایک یا دو کا انتخاب بہت مشکل ہے۔155