برگِ سبز

by Other Authors

Page 136 of 303

برگِ سبز — Page 136

برگ سبز ہیں: حضرت مفتی صاحب میں قادیان میں کہاں ٹھہرتا تھا“ کے زیر عنوان تحریر فرماتے ” جب میں پہلی دفعہ قادیان آیا جو کہ غالباً دسمبر 1890 ء کے آخر میں تھا۔اس وقت میں اس کمرہ میں ٹھہرایا گیا جسے گول کمرہ کہتے ہیں۔اس کے آگے وہ تین دیواری نہ تھی جواب ہے۔اس وقت یہی مہمان خانہ تھا اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ یہیں بیٹھ کر مہمانوں سے ملتے تھے یا اس کے دروازے پر میدان میں چار پائیوں پر بیٹھا کرتے تھے اس کے بعد بھی دو تین سال تک وہی مہمان خانہ رہا۔اس کے بعد شہر کی فصیل جب فروخت ہوئی تو اس کو صاف کر کے اس پر مکانات بننے کا سلسلہ جاری ہوا اور وہ جگہ بنائی گئی جہاں حضرت مولانا نورالدین کا مطب اور موٹر خانہ ہے اور اس کے بعد وہ مکان بنایا گیا جہاں اب مہمان خانہ ہے۔۔۔پھر جب مولوی محمد علی صاحب کے واسطے مسجد مبارک کے متصل اپنے مکان کی تیسری منزل پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کمرہ بنوایا تو جب تک مولوی محمد علی صاحب کی شادی نہیں ہوئی مجھے بھی اسی کمرے میں حضرت صاحب ٹھہرایا کرتے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے اس کمرہ میں ٹھہرایا۔جو مسجد مبارک اور حضرت صاحب کے قیام گاہ کے درمیان شمالی جانب ہے اور جس میں سے مسجد مبارک کی طرف ایک کھڑ کی کھلتی ہے۔یہی بیت الذکر ہے۔میں بی اے کے امتحان کی تیاری کے واسطے چند روز کی رخصت لیکر قادیان آیا ہوا تھا۔“ 136