برگِ سبز — Page 135
برگ سبز تعلق ہو ان کی بخشش کر اور انہیں ایمان۔صحت تقویٰ اور اقبال مرحمت فرما۔اے میرے ربّ، اے میرے ہادی، اے میرے مالک، اے میرے آقا تو میرے کلام کو مستحکم فرما اور ایسے الفاظ مجھے عطا فرما جو تیری مخلوق کی ترقی ، بہبودی، بھلائی حقیقی، راحت اور خوشحالی کا ذریعہ ہوں۔۔۔( محمد صادق) حضرت مفتی صاحب کی اس کتاب میں احمد یہ تاریخ و سوانح حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا مستند اور اہم ریکارڈ ہے جسے کئی لحاظ سے ماخذ اول ہونے کا درجہ حاصل ہے۔حضرت مفتی صاحب کا انداز بیان نہایت سادہ شیریں اور موثر ہوتا تھا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے عشق و محبت کا مخلصانہ تعلق اس انداز بیان کے تاثر میں اضافہ کا باعث ہوتا یہی وجہ ہے کہ جماعت میں ایک لمبے عرصہ تک ” ذکر حبیب اور حضرت مفتی صاحب لازم و ملزوم سمجھے جاتے تھے۔زیر نظر کتاب میں اپنی بیعت و زیارت کے ابتدائی حالات، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عام حالات، عادات اور مجالس اذکار، حضرت مسیح موعود علیہ السلام جو ضرب الامثال بکثرت استعمال فرماتے۔حضرت مفتی صاحب کی پرانی نوٹ بکوں کے حوالے۔ڈائریاں، روایات ، حضرت مفتی صاحب پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی شفقت کے نمونے ،خطوط امام بنام غلام ، فوٹو کب لئے گئے اور کہاں لئے گئے، بعض مسائل وفتاوی ، بعض نادر تحریریں، یورپین معزز افراد کو دعوت الی الحق اور بیعت کے بعد کی نصائح وغیرہ ایسا مواد موجود ہے جو ہر اس شخص کیلئے جو تزکیہ نفس اور قرب الہی کا طالب و متلاشی ہو مفید ثابت ہوسکتا ہے۔۔135