برگِ سبز — Page 6
حقیقت ثابتہ کی طرح ظاہر ہوتی رہی۔برگ سبز خاکسار کے اجداد کو امام مہدی سے وابستگی کی سعادت حاصل ہوئی۔دادا جان حضرت میاں فضل محمد صاحب اور نانا جان حضرت حکیم اللہ بخش صاحب اصحاب مہدی زماں“ تھے۔خاکسار کے والدین کو درویشی کی سعادت سے حصہ ملا اور مسابقت فی الخیرات کا موقع ملا۔اس خاکسار کو بھی اس خدائی عالمی تحریک میں گمنام سپاہی کی طرح جہاد کی توفیق ملی۔خلافت کی بہت سی برکات میں سے ایک برکت کے طور پر مضامین کا مجموعہ قسمت کے شمار پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔احباب واعزا نے بالعموم حوصلہ افزائی فرمائی تاہم حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کی از راہ شفقت حوصلہ افزائی ایک نعمت غیر مترقب فقیر کی جھولی میں لعل بے بہا ثابت ہوئی جس سے حوصلہ پا کر مضامین کا دوسرا مجموعہ برگ سبز، پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے 60 خاکسار ادنی غلام عبدالباسط شاہد