برگِ سبز

by Other Authors

Page 5 of 303

برگِ سبز — Page 5

برگ سبز عرض حال فقیرانہ آئے۔۔رحمتہ للعالمین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی نازک کشتی کو دنیا کے سمندر میں اُتارتے ہوئے جو پیش خبریاں عطافرمائی تھیں ان کے مطابق تمام بچکولوں اور طوفانوں کے باوجود تین سوسالوں کی کامیابیوں اور ہزار سالہ بچی اور گمراہی کے بعد بظاہر ڈوبتی ہوئی کشتی کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ دیا گیا: دوستو اس یار نے دیں کی مصیبت دیکھ لی آئیں گے اس باغ کے اب جلد لہرانے کے دن امام مہدی کا ان پیش خبریوں کے مطابق ظہور ہوا۔انتظار اور بظاہر نا کامیوں کے بھاری بوجھ تلے دبی ہوئی امت دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔کچھ خوش قسمت لوگوں نے امام مہدی سے وابستگی کو سعادت و خوش بختی سمجھا مگر دوسرے حصے نے مخالفت پر کمر باندھی۔بظاہر اس حصہ کا شور اور طوفان تباہ کن نظر آتا تھا مگر الہی سنت و منشاء کے مطابق روئیدگی کی سبز کو نیل بہت کمزوری کی حالت میں نمودار ہوئی اور چاند کی خنکی اور چاندنی کی طرح آہستہ آہستہ پھیلنے لگی۔امام مہدی کی آمد سے تبلیغ و تربیت اور رشد و اصلاح کا وسیع میدان کھل گیا یہ اتنا وسیع اور متنوع پروگرام تھا کہ انسانی وسعت و ہمت اس کے سامنے بے کار نظر آتی تھی تاہم خدائی تائید و نصرت کے نظارے دنیوی انداز وطریق پر غالب آتے رہے۔ٹلتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے 5