برگِ سبز

by Other Authors

Page 259 of 303

برگِ سبز — Page 259

برگ سبز ہیں ، نابالغ بچے اور بچیاں اسکول کالج اور یونیورسٹی کے طالب علم ان کیبنوں میں جاتے ہیں، گندی سائنٹس کھولتے ہیں اور اس کے بعد برائی اور بداخلاقی کی اس راہ پر چل نکلتے ہیں جس پر بے شمار بلیک میلر بیٹھے ہیں۔“ کمپیوٹر کے دوسرے رُخ کا یہ ایک نہایت بھیانک پہلو ہے اس میں اور بھی بہت سی خرابیاں پائی جاتی ہیں۔اخباروں کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ بے شمار لڑ کے اور لڑکیاں غلط روابط کی وجہ سے دھوکا کھا کر اپنی زندگیوں کو تباہ کر چکے ہیں اور جس طرح اس ایجاد کے فوائد میں اضافہ ہورہا ہے اسی طرح اس کے نقصانات اور تباہیوں کا دائرہ بھی وسیع ہوتا جارہا ہے۔خدا تعالیٰ ہمیں مومنانہ فراست سے کام لیتے ہوئے اپنی اور اپنی اولاد کی زندگیوں کو صراط مستقیم پر چلانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔(الفضل انٹر نیشنل 14 مئی 2004ء) 259