برگِ سبز — Page 260
برگ سبز ایک اور دردناک شہادت قرآن مجید سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مومنوں کو مختلف ابتلاؤں میں ڈالتا ہے۔وہ ان کو کسی قدر بھوک اور خوف اور اموال و انفس اور ثمرات کے نقصان سے آزماتا ہے۔ان امتحانوں کا یہ مقصد ہوتا ہے کہ تا مومنوں کے ایمان کو خالص کرے اور ان کے صدق و وفا اور تسلیم ورضا کو دنیا پر ثابت کرے۔ان ابتلاؤں میں مومنوں کا غیر معمولی صبر اور فوق الکرامت استقامت اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے کا موجب بنتی ہے۔ان پر آسمان سے فرشتوں کا نزول ہوتا ہے جو دنیا و آخرت میں ان کے ولی اور مددگار ہوتے ہیں۔حضرت اقدس محمد رسول لله ال ای ایم اور آپ کے ساتھیوں کی جو علامات قرآن مجید میں بیان کی گئی ہیں۔ان میں انجیل کے حوالہ سے یہ خبر بھی دی گئی ہے کہ ان کی مثال اس کھیتی کی سی ہے جو اپنی روئیدگی کوزمین سے نکالتی ہے پھر وہ بڑھتے اور نشونما پاتے ہوئے مضبوط ہو کر اپنے تنے پر قائم ہو جاتی ہے اور اس کے نتیجہ میں کفار کو سخت غصہ آتا ہے۔وہ ان کی ترقیات سے جلتے ہیں اور انہیں نابود کرنے کی تدبیریں کرتے ہیں لیکن یہ کیسے ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ اس جماعت کو جسے اس نے ایک عظیم الشان غرض سے پیدا کیا ہے اور جس کے ذریعہ سے وہ چاہتا ہے کہ ایک پاک تبدیلی دنیا میں 260