برگِ سبز

by Other Authors

Page 250 of 303

برگِ سبز — Page 250

برگ سبز کیا ہوا ہے۔باہر جا کر میں اس چوہے کو قید سے نجات دلانے کے لئے ایک چھڑی لیکر آیا تو دیکھا کہ مرے ہوئے چوہے یعنی اپنے ساتھی کو قید سے چھڑانے کے لئے ایک دوسرا چوہا وہاں موجود ہے۔چھڑی سے پہلے اسے مار کر بعد میں دوسرے چوہے کو کٹڑ کی سے نکالا۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ دوسرا چوہا رات بھر اپنے ساتھی کی مدد کرنے کی اندھا دھند کوشش کرتا رہا اور اس مقصد کیلئے اس نے اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کی۔خدا تعالیٰ نے اپنی صفت رحم کے سو حصوں میں سے صرف ایک حصہ کو ساری دنیا کو دیا ہے اور اس ایک حصہ کی وجہ سے ہی باہم محبت کے نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں یہاں تک کہ ایک بکری جس کا پاؤں بچے کے پاؤں پر آجائے وہ جلدی سے از راہ محبت اپنا پاؤں اٹھالیتی ہے کہ اس کے بچے کو تکلیف نہ ہو۔اس خوبی اور جذبہ کو ابھارنے اور اس سے کما حقہ فائدہ اٹھانے کی تحریک کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں : وو۔۔وقت کی ضرورت کو سمجھو اور جیسے مومن کو عقل مند اور ہوشیار ہونا چاہئے ویسے ہی تم عقل مند اور ہوشیار بنو۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دنیا میں حوادث آتے رہتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو ان حوادث کی تکالیف کو کم کرنے کا ذریعہ بھی بنا دیا ہے جیسا کہ میں نے بتایا ہے رسول کریم صلی ا یہ نیم کے زمانے میں ایک دفعہ جب ایسی ہی تکلیف ہو گئی تو آپ نے فرمایا جس کے پاس کچھ کھانے کو ہے وہ لے آئے جس کے پاس دوسیر جو تھے وہ دوسیر جو لے آیا اور جس کے پاس مٹھی بھر جو تھے وہ مٹھی بھر جو لے آیا اور پھر سب غلہ رسول کریم صلی ہی تم نے صحابہ میں تقسیم کر دیا۔اب فرض کرو اس کے بعد کوئی اور غلہ نہ آتا تو یہ کتنی شاندار بات 250