برگِ سبز

by Other Authors

Page 249 of 303

برگِ سبز — Page 249

برگ سبز بے لوث خدمت و ایثار بے لوث خدمت ایثار و ہمدردی کے جذبات سے ہی انسان حیوانوں سے ممتاز ہوتا ہے اور اشرف المخلوقات کہلانے کا مستحق ہو سکتا ہے۔ویسے تو جانوروں بلکہ حشرات الارض میں بھی باہم محبت کی عجیب مثالیں دیکھنے میں آئی ہیں۔خاکسار کو اس سلسلہ میں ایک حیرت انگیز تجربہ ہوا۔کراچی میں بالعموم گڑوں سے بڑے بڑے چوہے برآمد ہو کر اپنی خوراک کی تلاش میں گھومتے نظر آتے ہیں۔بندر روڈ پر ہماری رہائش گاہ میں چوہوں کی مداخلت زیادہ ہوگئی تو ایک کڑ کی حاصل کر کے ان سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ایک رات کو ابھی میں لیٹا ہی تھا کہ اچانک ایک آواز پیدا ہوئی جس سے پتہ چلا کہ کوئی چوہا کیفر کردار کو پہنچ گیا ہے۔نیند کے غلبہ اور ستی کی وجہ سے اس وقت اُٹھ کر اسے باہر پھینکنے کی بجائے یہ کام اگلے روز صبح تک یعنی چند گھنٹوں کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔رات بھر اندر کچھ آہٹ سی ہوتی رہی اور سکون کی نیند نہ آسکی۔فجر سے پہلے اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ یہ کیسا چوہا ہے جو کڑ کی کی زد میں آکر بھی رات بھر حرکت کرتا رہا ہے مگر کچھ پتہ نہ چلا۔کٹڑ کی اٹھا کر باہر لے جانے لگا تو یوں لگا جیسے کہ کوئی چیز نیچے گری ہے۔پوری طرح روشنی نہ ہونے کی وجہ سے کچھ پتہ نہ چل سکا کہ یہ 249