برگِ سبز

by Other Authors

Page 193 of 303

برگِ سبز — Page 193

برگ سبز قادیان میں حضرت خلیفہ امسیح الثانی کی مجلس عرفان میں با قاعدگی سے شامل ہوتے ہی مجلس بالعموم مغرب سے عشاء تک ہوتی تھی۔آپ اگلے دن نماز فجر کے بعد مسجد میں جمع ہونے والوں کو مجلس کی تمام کا روائی یا حضرت صاحب کے ارشادات اسی ترتیب سے سنا دیتے جس ترتیب سے حضرت صاحب نے بیان فرمائے ہوتے۔خاکسار کومرکز میں آپ سے سواحیلی زبان سیکھنے کا موقع ملا۔پھر تنزانیہ اور کینیا میں آپ کے ساتھ مل کر خدمت کی توفیق حاصل ہوئی۔آپ ایک بہت ہی سادہ طبیعت مشفق و مہربان اور ہمدرد ساتھی تھے۔ایک مثالی واقف زندگی اور عالم باعمل تھے۔آپ نے بعض خاندانی حالات اور مجبوریوں کی وجہ سے اپنے بزرگوں کے اصرار پر دوسری شادی کی۔عام طور پر ہمارے ہاں دو شادیوں کے تصور سے ہی لڑائی جھگڑا اور حسد ورقابت کا تصور ذہن میں ابھرتا ہے مگر آپ کے ہاں کبھی بھی یہ بات دیکھنے میں نہ آئی۔آپ کی دونوں بیویاں سگی بہنوں کی طرح مل کر رہتیں اور کبھی کوئی بدمزگی دیکھنے یا سنے میں نہ آئی۔آپ اپنی علمیت ، عبادت اور دعا کی قبولیت کے متعلق ذکر کرنے یا سننے کو پسند نہیں کرتے تھے تاہم ان کے ساتھ رہ کر ان کی خوبیوں کا پتہ چلتا تھا میں نے آپ کو ہمیشہ ایک عالم با عمل پایا۔طبیعت میں لالچ نام کی کوئی چیز نہ تھی بلکہ غربت و قناعت کی متوازن قابل رشک کیفیت تھی۔اپنی صحت کی خرابی کی وجہ سے جب آپ نے سمجھا کہ اب میں پوری طرح خدمت کا حق بجا نہیں لاسکتا تو دوستوں اور ساتھیوں کے منع کرنے کے باوجود گوشہ نشین ہو گئے۔معلوم ہوا کہ آپ کو جو حق الخدمت ملتا تھا اس میں گزارا نہیں ہوتا تھا۔آپ نے دفتر میں اپنی آمد اور خرچ کا اندازہ لکھ کر بھجوا دیا۔یہ جاننے کی وجہ سے کہ مولوی صاحب نے اس بارے میں کوئی مبالغہ نہیں کیا ہو گا۔دفتر کی طرف سے آپ کو ہر ماہ کچھ زائد رقم ملنے لگی۔کچھ عرصہ کے بعد آپ نے دفتر کولکھ دیا کہ اب میری ذمہ 193