برگِ سبز

by Other Authors

Page 192 of 303

برگِ سبز — Page 192

برگ سبز سے سیکھا کرتا ہوں میں اس زبان کی ڈکشنری ساتھ لے کر ایسے علاقے میں چلا جاؤں گا جہاں وہ زبان بولی جاتی ہو اور تیس دن میں اس زبان پر حاوی ہو جاؤں گا۔اس ضمن میں اور بہت سی باتیں یاد آرہی ہیں مگر۔۔۔انہیں چھوڑتے ہوئے ایک اور بہت نمایاں خوبی آپ کی محنت کی عادت تھی۔جتنا عرصہ آپ مشرقی افریقہ میں رہے انگریزی اور سواحیلی پریس میں اسلام کی مدافعت اور دعوت و اشاعت میں مصروف رہے۔بسا اوقات یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ کسی اخبار میں کوئی قابل اعتراض بات شائع ہوئی۔مولوی صاحب نے فوراً اس کے جواب کیلئے ضروری حوالہ جات جمع کئے اور اس کا نہایت مکمل و مدلل جواب تیار کر کے پریس کو بھجوا کر پھر کسی اور کام کی طرف توجہ کی۔مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ ایک ضخیم سواحیلی کتاب مارکیٹ میں آئی اس میں جابج جماعت کا ذکر غیر مناسب اور غلط انداز میں کیا گیا تھا۔مولوی صاحب نے بڑی کوشش سے نیروبی سے وہ کتاب منگوائی۔آٹھ نو دن مسلسل اس کتاب کو پڑھتے رہے۔اس پر نوٹ لکھے۔مختلف مقامات کی عبارتوں پر نشانات لگائے۔اس ساری محنت کے بعد آپ ٹائپ رائٹر لیکر بیٹھ گئے اور بارہ یا چودہ مفصل مضامین تیار کئے جو سال بھر ہمارے سواحیلی اخبار میں چھپتے رہے اور داد و تحسین حاصل کرتے رہے۔مضمون لکھتے ہوئے ایک خاص بات یہ بھی دیکھنے میں آئی کہ آپ نے کوئی مضمون رف نہیں کیا تھا بلکہ فی البدیہ ٹائپ کرتے اور چھپنے کیلئے بھجوا دیتے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آپ باقاعدہ ٹائپسٹ نہیں تھے تاہم خدمت کے میدان میں ٹائپ کرنے کی ضرورت پیش آئی تو اس میں بھی مہارت حاصل کر لی اور اچھی خاصی رفتار سے ٹائپ کر لیا کرتے تھے۔ایک اور نمایاں خوبی آپ کی قوت حافظہ اور یادداشت تھی۔آپ بتایا کرتے تھے کہ 192