برگِ سبز

by Other Authors

Page 194 of 303

برگِ سبز — Page 194

برگ سبز داریاں اور اخراجات پہلے سے کم ہو گئے ہیں لہذا اضافی رقم کی ضرورت نہیں ہے اور اس طرح از خوداضافی رقم حاصل کرنے سے انکار کر دیا۔آپ کی شفقت و محبت کی بہت باتیں یاد آرہی ہیں۔ایک آخری بات کہہ کر اس عرضداشت کو ختم کرتا ہوں۔مشرقی افریقہ سے جب آپ کا تبادلہ شرق الاوسط میں ہو گیا تو بوجہ اس قلیمی تعلق کے جو آپ کو مشرقی افریقہ اور وہاں کے بہت مخلص اور پیار کرنے والے احمدی بھائیوں سے تھا، آپ ہمیشہ مشرقی افریقہ کو پیار سے یاد کرتے رہے اور وہاں کے احباب بھی بہت ہی محبت اور عقیدت سے آپ کو یاد کرتے تھے۔شرق الاوسط سے آپ نے خاکسار کے نام ایک خط میں لکھا کہ جب تک مشرقی افریقہ میں جمیل ( مکرم جمیل الرحمن رفیق صاحب سیکرٹری حدیقہ المبشرین) اور باسط کام کر رہے ہیں ، میں سمجھوں گا کہ میں ہی وہاں کام کر رہا ہوں۔(یہ فقرہ مکرم شیخ روشن دین تنویر ایڈیٹر الفضل نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد الفضل سے قلبی تعلق کا اظہار کرنے کیلئے لکھا تھا۔جب تک مسعود اور خورشید الفضل میں کام کرتے ہیں میں سمجھوں گا کہ میں بھی وہاں کام کر رہا ہوں۔یادر ہے کہ مکرم مسعود احمد صاحب دہلوی اور مکرم شیخ خورشید احمد صاحب آپ کے زمانہ میں نائب مدیر کی خدمات بجالاتے تھے۔) یہ آپ کی محبت کا اظہار تھا۔آپ سے جو تعلق 1968ء میں شاگردی اور استادی کا قائم ہوا تھا اسے آپ نے دوستی میں تبدیل کر دیا۔جب بھی آپ سے ملاقات ہوتی ایک سکون اور اطمینان حاصل ہوتا۔آخری ملاقات میں جب میں جلسہ میں شمولیت اور حضرت صاحب کی ملاقات کی سعادت حاصل کر کے واپس آیا تو بہت ہی کمزور معلوم ہورہے تھے۔ہسپتال میں ملاقات ہوئی۔حضرت صاحب کی صحت کے متعلق دریافت کیا میری بیوی اور بچوں کے متعلق پوچھا اپنی کمزوری کے متعلق بتایا کہ پچھلے دنوں کئی دفعہ چل چلاؤ کا وقت آتا رہا۔لگتا ہے کہ 194