برگِ سبز

by Other Authors

Page 119 of 303

برگِ سبز — Page 119

برگ سبز مکرم مولانا نسیم سیفی صاحب ایک لمبا عرصہ ایڈیٹر افضل کی خدمات بجا لاتے رہے۔ان کی خواہش کے مطابق بعض نایاب پرانی کتب کے تعارف گاہے گاہے الفضل میں پیش کئے۔انکا بجا طور پر یہ خیال تھا کہ ہمارے بزرگوں کے علمی خزانے لائبریریوں میں محفوظ ہیں جن کا تعارف جماعت تک پہنچنا چاہئے تا کہ مزید پڑھنے کی تحریص ہو۔خاکسار مکرم نیم سیفی صاحب کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہے۔اللہ تعالیٰ اس قلم کے مجاہد کو اپنے قرب کی جنت سے نوازے۔آمین۔حیات فیض حضرت مولوی محمد فیض الدین صاحب سیالکوٹی کے سوانح پر مشتمل کتابچہ حیات فیض کے نام سے شائع ہوا۔اس کی تدوین ہمارے بزرگ مربی حضرت مولوی عبد المالک خان صاحب نے کی۔عرض حال کے عنوان کے تحت آپ لکھتے ہیں : اخویم محترم ڈاکٹر عبد الرحمن آف کامٹی نے مجھے حضرت مولوی فیض الدین صاحب سیالکوٹی کے کچھ حالات جو صحابہ کرام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مختلف روایات کے ماتحت مکرم ماسٹر علی محمد صاحب بی اے بی ٹی نے جمع فرمائے تھے دیئے اور کچھ حالات انہوں نے اور ان کی اہلیہ محترمہ نے بیان فرمائے ، انہی بیانات کی روشنی میں ڈاکٹر صاحب کی ہدایات کے ماتحت یہ کتاب مرتب کی گئی ہے۔میں اس کو فضل الہی سمجھتا ہوں کہ ان کلمات کے طفیل میں بھی حضرت خلیفۃ 119