برگِ سبز — Page 120
برگ سبز المسیح اور احباب جماعت کی ان دعاؤں میں شامل ہو جاؤں گا جو اس بزرگ وجود کے لئے کی جائیں گی۔۔۔66 نذر عقیدت کے عنوان کے تحت حضرت چوہدری عبد اللہ خان صاحب ( جو بے شمار جماعتی خدمات میں سے ایک خدمت امیر جماعت کراچی کی وجہ سے خاص شہرت و مقام کے حامل ہیں) نے بھی حضرت مولوی صاحب کے متعلق اظہار خیال کیا ہے آپ فرماتے ہیں : حضرت مولوی صاحب کو (جہاں تک میری یادداشت کام کرتی ہے ) میں نے پہلی دفعہ احمدیہ مسجد جو کبوتراں والی کے نام سے مشہور تھی میں دیکھا جبکہ مجھے ان کی خدمت میں قرآن کریم پڑھنے کیلئے لے جایا گیا۔ہم چاروں بھائیوں اور ہمارے خالہ زاد بھائی چوہدری سلطان علی صاحب نے قران کریم حضرت مولوی صاحب سے پڑھا آپ کا چہرہ بہت وجیہہ، بارعب اور خوبصورت تھا۔آواز بہت صاف واضح اور بلند تھی۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ( آپ تفصیلی طبیعت کے تھے۔مگر میرا تجر بہ شاہد ہے کہ آپ کی طبیعت میں غصہ نہیں تھا ہاں غیرت بہت تھی۔۔۔ایام شاگردی سے شروع کر کے آپ کی وفات تک مجھے آپ کی خدمت میں حاضر ہونے کا کثرت سے شرف حاصل ہوا اور ہمیشہ نہایت محبت سے ملے۔بالکل ایسے ہی جیسے ایک شفیق و مہربان باپ اپنی اولاد سے ملتا ہے۔دینی غیرت اتنی تھی کہ کوئی بات برداشت نہیں کر سکتے تھے۔حق و صداقت کی حمایت میں ایک ننگی تلوار تھے تبلیغ کا بہت شوق تھا اور ہمیشہ کوشاں رہے کہ جو نعمت اللہ تعالیٰ نے ان کو عطا فرمائی ہے اس کی شناخت دوسرے بھی کریں اور قبول کر کے پھر اوروں تک بھی اس نعمت کو 120