برگِ سبز

by Other Authors

Page 275 of 303

برگِ سبز — Page 275

برگ سبز سکتا۔کیا یہ مطالبہ معاشرے کے اندر سے اٹھا ہے کہ عورتوں کومردوں کے ساتھ سڑکوں پر دوڑنے کی اجازت دی جائے ؟ کیا خواتین کے حقوق کی علمبر دار کسی تنظیم نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے؟ یہ تنظیمیں حدود قوانین سے لے کر مختاراں مائی کے مقدمے تک بے شمار مسائل پر آواز اٹھارہی ہیں۔ان روشن خیالوں نے ان کے حل کے لئے آج تک کیا کیا ہے۔آج خواتین کے حقوق سے متعلق جو مطالبات اس معاشرے کے اندر سے اٹھ رہے ہیں، یہ روشن خیال اس پر کان دھرنے کے لئے تیار نہیں لیکن جس بات کا تعلق نہ عورتوں کی ضرورت سے ہے نہ مطالبے سے ،اس کے لئے یہ سینہ سپر ہیں۔اسی بنیاد پر میں یہ کہتا ہوں کہ اس روشن خیالی کا تعلق داخل سے نہیں خارج سے ہے۔سچ یہ ہے کہ جو روشن خیالی معاشرے کے اندر سے پھوٹے گی اس کی ترتیب بالکل دوسری ہوگی۔معاشرے کی تہذیبی ساخت سے متصادم کسی فعل پر اصرار روشن خیالی کے نام پر ایک انتہا پسندی ہے اور اس معاشرے کو اس سے شدید خطرات لاحق ہیں۔“ اہلِ مذہب کی افسوسناک انتہا پسندی پر حقیقت افروز تبصرہ کرتے ہوئے فقہ حنفیہ کے حوالہ سے وہ لکھتے ہیں : ” دوسری نظر اہل مذہب کی انتہا پسندی پر۔گوجرانوالہ میں مذہبی لوگوں نے جو کچھ کیا اور پھر جس طاقت سے دوسرے مقامات پر اس مخلوط دوڑ کی مزاحمت کا اعلان کیا، اس کا مذہب اور شریعت سے نہ صرف یہ کہ کوئی تعلق نہیں بلکہ میں پورے اطمینان سے عرض کرتا ہوں کہ یہ رویہ دینی احکام سے متصادم ہے۔یہ دین کا ایک غیر اختلافی مسئلہ ہے کہ کسی برائی کے خلاف عملی اقدام کا کوئی حق کسی 275