برگِ سبز

by Other Authors

Page 241 of 303

برگِ سبز — Page 241

برگ سبز پوری دنیا میں بیماریوں کی جڑ ذیا بیطس کا 14 واں عالمی دن موٹاپے سے بچاؤ کے عنوان کے تحت منایا گیا۔ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں خطوں کے ملکوں میں موٹاپے کے موذی مرض میں انتہائی خطرناک رفتار سے اضافہ ہو رہا ہے۔دنیا بھر میں ساڑھے 19 کروڑ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کی ساٹھ فیصد وجہ موٹا پا ہے۔پاکستان میں ذیا بیطس کے مریضوں کی تعداد 88لاکھ، جب کہ بھارت 3 کروڑ 55 لاکھ ، امریکہ میں ایک کروڑ 60لاکھ افراد ذیا بیطس کے موذی مرض میں مبتلا۔16 ارب کی عالمی آبادی میں ایک ارب افراد کا وزن زیادہ ہے۔2005 ء تک مریضوں کی تعداد میں 33 کروڑ سے زائد اضافہ ہو جائے گا۔30 کروڑ افراد موٹاپے میں مبتلا ہے۔روزانہ معمولی جسمانی سرگرمی ذیا بیطس کا خطرہ 60 فیصد کم کرتی ہے۔جنگ کے ڈیویلوپمنٹ رپورٹنگ سیل نے عالمی دن کے حوالے سے جو تحقیق کی ہے اس کے مطابق 1995ء سے 2001 ء کے چھ سالوں میں شوگر کے مریضوں کی تعداد میں مزید 9۔6 فیصد افراد اس مرض میں جکڑے گئے جبکہ مجموعی طور 1995ء سے 2003ء کے آٹھ برسوں کے دوران شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں 43۔7 فیصد یعنی 5 کروڑ 90لاکھ مریضوں کا اضافہ ہوا۔اس طرح مریضوں کی تعداد میں اوسط سالانہ اضافہ 5۔4 فیصد جبکہ تعداد کے حوالے سے اوسط سالانہ 73 لاکھ 75 ہزار افراد ذیا بیطس کی عالمی تعداد کا حصہ بن رہے ہیں۔انٹرنیشنل ڈائی بیٹک فیڈریشن کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد کا وزن ان کے مطلوبہ وزن سے زائد ہے جبکہ 30 کروڑ افراد موٹاپے کے مرض میں مبتلا ہیں۔ورلڈ واچ انسٹی 241