برگِ سبز

by Other Authors

Page 240 of 303

برگِ سبز — Page 240

برگ سبز جسمانی صحت دین فطرت اسلام انسان کے تمام طبعی تقاضوں اور ضروریات کی تکمیل کے لئے مکمل رہنمائی اور ہدایات فراہم کرتا ہے۔حرام وحلال کے متعلق حکیمانہ رہنمائی بھی انسان کی جسمانی روحانی و اخلاقی بہتری کا مفید و مؤثر لائحہ عمل ہے۔قرآن مجید یہ رہنما اصول بیان کرتا ہے کہ: وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا کھاؤ، پیومگر اسراف نہ کرو (الأعراف 32) یعنی کسی قسم کی زیادتی نہ کرو بلکہ توازن و اعتدال کا طریق اختیار کرو۔آنحضرت سلائی کی ستم نے اسی قرآنی حکمت کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ مومن کافر کے مقابلہ میں کم کھاتا ہے اور یہ بھی کہ کھانا کھاتے ہوئے اس بات کا اہتمام کرنا چاہئے کہ ابھی کسی قدر بھوک باقی ہو تو کھانے سے ہاتھ کھینچ لیا جائے۔موجودہ زمانے کی اکثر بیماریوں کا باعث یہی ہے کہ کھانا زیادہ کھایا جاتا ہے اور توازن و اعتدال کا طریق اختیار نہیں کیا جاتا۔اخبارات میں ذیا بیطس کے متعلق ایک رپورٹ شائع ہوئی۔روز نامہ جنگ 16 نومبر 2004 ء کے حوالہ سے یہ رپورٹ درج ذیل ہے: 240