برگِ سبز

by Other Authors

Page 242 of 303

برگِ سبز — Page 242

برگ سبز ٹیوٹ کے مطابق موٹاپا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے مرض کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔تحقیق کے مطابق 80 فیصد ٹائپ 2 ذیابیطس کے تشخیص کردہ افراد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں اور ایسے افراد کی موٹاپے کے باعث موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث عمر آٹھ سال تک کم ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق روزمرہ زندگی اور رہن سہن کے طور طریقوں بشمول خوراک کے استعمال میں تبدیلی اور روزانہ معمولی جسمانی سرگرمی سے ذیا بیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرہ کو 60 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن 2003 ء کے مطابق اس وقت دنیا بھر کی 60 فیصد آبادی مناسب جسمانی سرگرمیوں (Activity) سے محروم ہیں۔یہ تمام اعداد و شمار اس بات کا واضح ثبوت ہے عالمی سطح پر موٹاپے کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے بلکہ ذیا بیطس کا باعث بھی بن رہا ہے۔عالمی ذیا بیطس فیڈریشن کی رپورٹ 2004 ء کے مطابق دنیا بھر میں شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 19 کروڑ 40لاکھ ہوگئی ہے۔WHO کی رپورٹ کے مطابق 1995ء میں ذیا بیطس کے مریضوں کی تعداد 13 کروڑ 50لاکھ تھی جو کہ 2001ء میں 17 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اب ایسے افراد کی تعداد 19 کروڑ 40 لاکھ ہے۔ماہرین کے مطابق یہ مرض اس طرح بڑھتا رہا تو 2025ء تک اس مرض سے متاثر افراد کی تعداد 33 کروڑ 30 لاکھ تک عظ پہنچ جائے گی۔اور آئندہ برسوں کے دوران سب سے زیادہ اضافہ برا افریقہ، مشرقی بحیرہ روم ، مشرق وسطی ، جنوب مشرقی ایشیا میں ہوگا جہاں ایسے افراد کی تعداد دوگنا ہو جائے گی جبکہ یورپ میں 20 فیصد، شمالی امریکہ میں 242