برگِ سبز — Page 190
برگ سبز مکرم مولا نا محمد منور صاحب 1968ء میں خاکسار کو تنزانیہ میں جماعتی خدمات کیلئے نامزد کیا گیا تو سب سے پہلے وہاں کی زبان ” سواحیلی، سیکھنے کا مرحلہ تھا۔حسن اتفاق سے ان دنوں مکرم مولا نا محمد منور صاحب رخصت پر مرکز میں تشریف لائے ہوئے تھے۔ان کی خدمت میں حاضری دی اور اس طرح ایک ایسے شخص سے تعارف حاصل ہوا جسے قدرت نے بہت سی غیر معمولی خوبیوں سے نوازا تھا۔آپ کو اردو عربی کے علاوہ انگریزی۔سواحیلی زبانوں پر اہل زبان کی طرح عبور تھا۔ان زبانوں میں آپ نہایت عمدہ فصیح وبلیغ تقریر وتحریر کر سکتے تھے۔صرف یہی نہیں بلکہ انہیں افریقہ کی بعض قبائلی زبانیں بھی بخوبی آتی تھیں ایک دفعہ دار السلام تنزانیہ میں ہم ایک بس سٹاپ پر بس کے انتظار میں کھڑے تھے۔وہاں پر موجود افریقنوں میں سے ایک کے ساتھ مکرم مولانا صاحب نے کسی اجنبی زبان میں گفتگو شروع کر دی۔بعد میں معلوم ہوا کہ آپ کو 1948ء میں کینیا کے Jaluo علاقہ میں جماعتی خدمات بجالانے کی سعادت حاصل ہوئی تھی۔وہاں آپ نے اس قبیلہ کی زبان سیکھی اور میں سال سے زائد عرصہ کے بعد اس قبیلہ کے 190