برگِ سبز

by Other Authors

Page 140 of 303

برگِ سبز — Page 140

برگ سبز اس دور میں علم کی اشاعت کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور جماعتی لٹریچر میں مفید لٹریچر کا اضافہ کیا ہے۔زیر نظر کتاب بھی لجنہ اماءاللہ کراچی کی تحریک پر ہی مکرم مبشر احمد صاحب خالد نے مرتب کی ہے۔“ محترمہ سلیمہ میر صاحبہ صدر لجنہ کراچی نے اس کتاب کے پیش لفظ میں کتاب کے مختلف موضوعات کا ذکر کرنے کے بعد لکھا ہے کہ: وو۔قدرت ثانیہ کے دور میں جماعت احمد یہ عالمگیر کے بابرکت نظام کا مکمل ڈھانچہ سامنے رکھ دیا ہے۔اس عظیم الشان دور کی عظیم الشان عمارت میں داخل کر کے گلشن احمد کی ہر کیاری۔ہر روش تر و تازہ پھولوں کی خوشبو سے معطر ہے۔اللہ تعالیٰ اس گلشن باغ و بہار کے نظام نو کو رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھے اور ہمیشہ ہمیش اپنی رحمتوں اور فضلوں کے ٹھنڈے سایوں میں رکھے۔۔۔ہماری درخواست پر مکرم ناظر صاحب اصلاح و ارشاد نے بھی اس پر خوبصورت افتتاحیہ لکھا ہے اور اس کتاب کو تعریفی کلمات سے نوازا ہے۔میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان ہر دو مربیان اور باقی مہربان احباب کو جو اس کی تیاری میں معاون ہوئے ہیں جزا ہائے خیر سے نوازے۔۔۔لجنہ کراچی کے شعبہ اشاعت کی ٹیم امتہ الباری ناصر، همسر برکت ناصر، شہناز نعیم اور دیگر ممبرات دعا کی مستحق ہیں۔۔۔میرے خیال میں یہ کتاب ہر فرد جماعت احمدیہ کی ضرورت ہے۔خدا کرے ہم ہر ایک ممبر تک پہنچاسکیں۔یہ ہماری شناخت ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو استفادہ کرنے کی با عمل تو فیق فرمائے۔“ 140