برگِ سبز

by Other Authors

Page 141 of 303

برگِ سبز — Page 141

برگ سبز جماعت احمدیہ کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نصائح کے عنوان کے تحت آپ نے متعدد حوالہ جات پیش کئے ہیں ان میں سے پہلا اقتباس درج ذیل ہے: ”اے میرے دوستو ! جو میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہو۔خدا ہمیں اور تمہیں ان باتوں کی توفیق دے جن سے وہ راضی ہو جائے۔آج تم تھوڑے ہو اور تحقیر کی نظر سے دیکھے گئے ہو اور ایک ابتلاء کا وقت تم پر ہے اسی سنت اللہ کے موافق جو قدیم سے جاری ہے۔ہر ایک طرف سے کوشش ہوگی کہ تم ٹھو کر کھاؤ اور تم ہر طرح سے ستائے جاؤ گے اور طرح طرح کی باتیں تمہیں سننی پڑیں گی اور ہر ایک جو تمہیں زبان یا ہاتھ سے دکھ دے گا وہ خیال کرے گا کہ اسلام کی حمایت کر رہا ہے اور کچھ آسمانی ابتلاء بھی تم پر آئیں گے تا تم ہر طرح سے آزمائے جاؤ۔سو تم اس وقت سن رکھو کہ تمہارے فتح مند اور غالب ہو جانے کی یہ راہ نہیں کہ تم اپنی خشک منطق سے کام لو تمسخر کے مقابل پر تمسخر کی باتیں کرو ، یا گالی کے مقابل پر گالی دو کیونکہ اگر تم نے یہی راہیں اختیار کیں تو تمہارے دل سخت ہو جائیں گے اور تم میں صرف باتیں ہی باتیں ہوں گی جن سے خدا تعالیٰ نفرت کرتا ہے اور کراہت کی نظر سے دیکھتا ہے۔سو تم ایسا نہ کرو کہ اپنے پر دو لعنتیں جمع کرلو ایک خلقت کی اور دوسری خدا کی بھی۔“ روحانی خزائن جلد 3 ازالہ اوہام صفحہ 547) اس مفید کتاب کے آخر میں ” جماعت احمدیہ کا مستقبل“ کے عنوان کے تحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نہایت ایمان افروز اور امید افزا اقتباسات پیش کئے گئے ہیں۔ان میں سے ایک اقتباس درج ذیل ہے: 141