برگِ سبز

by Other Authors

Page 139 of 303

برگِ سبز — Page 139

برگ سبز ایک مفید کتاب۔جماعت احمدیہ کا تعارف ہمارے نوجوان مربی مکرم مبشر احمد صاحب خالد نے ” جماعت کا تعارف“ کے نام سے احمدی احباب کی تعلیم و تربیت کیلئے قریباً 350 صفحات پر مشتمل ایک دلچسپ کتاب مرتب کی ہے اور لجنہ کراچی کے شعبہ اشاعت کی مطبوعات کی فہرست میں یہ ایک بہت مفید اضافہ ہے۔اس کتاب کے افتتاحیہ میں مکرم ناظر صاحب اصلاح وارشاد تحریر فرماتے ہیں : اس کتاب میں موصوف نے جماعت احمدیہ کے قیام کے پس منظر سے لے کر جماعت کے مستقبل تک بڑے عمدہ انداز میں اور ضروری تفصیل کے ساتھ جماعت کا تعارف پیش کیا ہے اور جماعت سے متعلق تمام ضروری تعارفی معلومات جمع کر دی ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ کتاب جہاں نئے احمدی بھائیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بہت زیادہ مفید ہوگی وہاں پر پر انے احمدیوں کے علم میں بھی گراں قدر اضافہ کرنے کا موجب ہوگی۔خصوصیت سے عزیز نو جوانوں اور طلباء کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی۔۔۔اس موقعہ پر لجنہ اماءاللہ کراچی کا ذکر بھی ضروری ہے۔لجنہ اماءاللہ کراچی نے 139