براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 71 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 71

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام 71 1931ء کے صفحہ 14 پر لکھتے ہیں " براہین احمدیہ کے عملی اور مستقل کام کا آغاز 1878ء کے آخر اور 1879ء کے اوائل میں ہوا کو (کذا۔کہ ) اس کے اشتہارات 1877ء کے آخر میں ہونے لگے تھے جیسا کہ اس اشتہار سے ( جو میں نے حاشیہ میں اخبار منشور محمدی مورخہ 5 جمادی الاولی 1296ھ سے لیکر درج کیا ہے ) ظاہر ہوتا ہے۔لیکن با قاعدہ کام 1879ء میں ہونے لگا لہند انا چیز کی رائے میں یہ اشتہار ان خطوط سے قبل کے زمانے کا ہے اگر چہ تاریخ اشاعت بعد کی ہے۔اس کا ذ کر اشتہار کے فٹ نوٹ میں کیا ہے۔آپ فرماتے ہیں: مکرر بڑی شکر گزاری سے لکھا جاتا ہے کہ حضرت مولوی چراغ علی خاں صاحب معتمد مدار المهام دولت آصفیہ حیدر آباد دکن نے بغیر ملاحظہ کسی اشتہار کے خود بخود اپنے کرم ذاتی و ہمت اور حمایت و حمیت اسلامیہ سے بوجہ چندہ اس کتاب کے ایک نوٹ دس روپیہ کا بھیجا ہے۔69 " 2 دوسر اذکر حضرت مرزا صاحب نے اپنے ایک اشتہار بصورت اعلان 3 دسمبر 1879ء (مطبوعہ اخبار سفیر ہند 20دسمبر 1879ء ) میں مولوی چراغ علی صاحب کا ذکر ان الفاظ میں کیا ہے۔میں اس اعلان میں مندرجہ حاشیہ صاحبان کا بدل مشکور ہوں کہ جنہوں نے سب سے پہلے اس کتاب کی اعانت کے لیے بنیاد ڈالی اور خریداری کتب کا وعدہ فرمایا۔ود 70 اور اعلان کے متن میں ایک چوکھٹ بنا کر گیارہ نام درج کیے ہیں جن میں مولوی چراغ علی صاحب کا نام اس طرح درج ہے: 3 : جناب مولوی محمد چراغ علی خان صاحب نائب معتمد مدار المهام دولت آصفیه حیدر آباد دکن 71 -4 نمبر 2 پر درج 20 دسمبر 1879ء والے اشتہار میں حضرت مرزا صاحب نے تحریر فرمایا تھا کہ : “ یہ کتاب جنوری 1880 میں زیر طبع ہو کر اس کی اجراء اسی مہینہ یا فروری میں شائع اور تقسیم ہونی شروع ہو جائے گی۔" وو 72 اور اس کے بعد اشتہار ٹائیٹل براہین احمدیہ جلد اول 1880ء مطبوعہ سفیر ہند امر تسر میں درج فرمایا کہ: بذریعہ اس اعلان کے بخدمت ان عالی مراتب خریداروں کے جن کے نام نامی حاشیہ میں بڑے فخر سے درج ہیں۔۔۔73" اور پچھلے اعلان کی طرح اس اعلان میں بھی حضرت اقدس نے چوکھٹا بنا کر مولوی چراغ علی صاحب کا نام اس طرح درج کیا ہے: اور پھر : : جناب مولوی محمد چراغ علیحان صاحب نائب معتمد مدار المهام دولت آصفیه حیدر آباد دکن ) 74" براہین احمدیہ حصہ اول مطبوعہ سفیر ہند پر لیں امر تسر 1880ء میں “ التماس ضروری از مولف کتاب " کے عنوان سے کچھ احوال کتاب و غیره درج کر کے چوتھے صفحے پر درج فرمایا: فہرست معاونین کی کہ جنہوں نے ہمدردی دینی سے اشاعت کتاب براہین احمدیہ میں اعانت کی اور خریداری کتابوں سے ممنون اور مشکور فرمایا۔” اور تیسرے نمبر پر مولوی چراغ علی صاحب کا نام اس طرح درج کیا ہے :