براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 67
براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق (بابائے اردو) کا مقدمہ اعظم الکلام 67 سفیر ہند میں۔۔۔۔لیکن جو براہین ( جیسے معجزات وغیرہ) زمانہ گذشتہ سے تعلق رکھتے ہوں اُن کا تحریر کرناضروری نہیں، کہ منقولات مخالف پر حجت قویہ نہیں آسکتیں۔جو نفس الامر میں خوبی اور عمدگی کتاب اللہ میں پائی جائے یا جو عند العقل اُس کی ضرورت ہو وہ دکھلانی چاہئے۔بہر صورت میں اُس دن بہت خوش ہوں گا کہ جب میری نظر آپ کے مضمون پر پڑے گی۔آپ بمقتضا اس کے کہ انگریمُ اِذَا وَعَدَ وفا مضمون تحریر فرماویں۔لیکن کوشش کریں کہ کیف ما اتفق مجھ کو اس سے اطلاع ہو جائے۔اور آخر میں دُعا کرتا ہوں کہ خدا ہم کو اور آپ کو جلد تر توفیق بخشے کہ منکر کتاب الہی کو دندان شکن جو اب سے ملزم اور نادم کریں، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ " دوسرا مکتوب حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی (بمطابق مقدمہ اعظم الکلام - صفحہ 23,24,25 جلد دوم) مورخہ 10 / مئی 1879ء بنام مولوی چراغ علی صاحب آپ کے مضمون اثبات نبوت کی اب تک میں نے انتظار کی، پر اب تک نہ کوئی عنایت نامہ نہ مضمون پہنچا، اس لئے آج مکرر تکلیف دیتا ہوں کہ براہ عنایت بزرگانہ بہت جلد مضمون اثبات حقانیت فرقان مجید طیار کر کے میرے پاس بھیج دیں، اور میں نے بھی ایک کتاب جو دس حصے پر مشتمل ہے تصنیف کی ہے اور نام اس کا براہین احمدیہ علی حقانیة کتاب اللہ القرآن والنبوۃ المحمدیۃ رکھا ہے ، اور صلاح یہ ہے کہ آپ کے فوائد جرائد بھی اُس میں درج کروں اور اپنے مختصر کلام سے اُن کو زیب و زینت بخشوں۔سو اس امر میں آپ توقف نہ فرماویں اور جہاں تک جلد ہو سکے مجھ کو مضمون مبارک اپنے سے ممنون فرماویں۔” یہ فقرات مولوی عبد الحق صاحب کے ہیں یعنی “ اس کے بعد پنجاب میں آریوں کے شور و شغب اور عداوت اسلام کا کسی قدر تفصیل سے ذکر کیا ہے اور آخر میں لکھا ہے کہ ”) “ دوسری گذارش یہ ہے کہ اگرچہ میں نے ایک جگہ سے وید کا انگریزی ترجمہ بھی طلب کیا ہے اور امید کہ عنقریب آ جائے گا اور پنڈت دیانند کی وید بھاش کی کئی جلدیں بھی میرے پاس ہیں ، اور ان کا ستیارتھ پر کاش بھی موجود ہے ، لیکن تاہم آپ کو بھی تکلیف دیتا ہوں کہ آپ کو جو اپنی ذاتی تحقیقات سے اعتراض ہنود پر معلوم ہوئے ہوں یا جو وید پر اعتراض ہوتے ہوں، ان اعتراضوں کو ضرور ہمراہ دوسرے مضمون اپنے کے بھیج دیں۔لیکن یہ خیال رہے کہ کتب مسلمہ آریہ سماج کی صرف دید اور منو سمرت ہے، اور دوسری کتابوں کو مستند نہیں سمجھتے بلکہ پرانوں وغیرہ کو محض جھوٹی کتابیں سمجھتے ہیں۔میں اس جستجو میں بھی ہوں کہ علاوہ اثبات نبوت حضرت پیغمبر علی ایم کے ہنود کے وید اور اُن کے دین پر بھی سخت سخت اعتراض کئے جائیں کیونکہ اکثر جاہل ایسے بھی ہیں کہ جب تک اپنی کتاب کاناچیز اور باطل اور خلاف حق ہونا ان کے ذہن نشین نہ ہو تب تک گو کیسی ہی خوبیان اور دلائل حقانیت قرآن مجید کے اُن پر ثابت کئے جائیں۔اپنے دین کی طرفداری سے باز نہیں آتے اور یہی دل میں کہتے ہیں کہ ہم اس میں گزارہ کر لیں گے۔سو میرا ارادہ ہے کہ اس تحقیقات اور آپ کے مضمون کو بطور حاشیہ کے کتاب کے اندر درج کر دوں گا۔” “ کتاب ( براہین احمدیہ ) ڈیڑھ سو جز ہے جس کی لاگت تخمینا نو سو چالیس روپیہ ہے، اور آپ کی تحریر محققانہ ملحق ہو کر اور بھی زیادہ ضخامت ہو جائے گی۔" نوٹ بابت مکتوبات جناب یعقوب علی عرفانی صاحب نے مولوی عبد الحق صاحب کے خطوط کی ترتیب کے مطابق جو تاثرات “حیات احمد صفحہ 377 اور 378 پر دیئے ہیں اُن ہی کو یہاں کم و بیش دو ہرایا جاتا ہے۔