براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page xv
براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو) کا مقدمہ اعظم الکلام viii کتاب "تعلیقات "تبادلے میں بہم پہنچائی جو پاکستان میں کہیں نہ مل سکی۔اسی طرح موصوف نے ڈاکٹر منور حسین کی "مولوی چراغ علی کی علمی خدمات "تحفۃ عنایت کی اور سنٹرل لائبریری بہاولپور کے جناب اقبال صاحب " بگھی خانہ والے " اور خلافت لائبریری ربوہ کے لائبریرین جناب محمد صادق صاحب اور حبیب الرحمن زیر وی صاحب بھی کتب مہیا کرنے کے لئے میرے شکریے کے مستحق ہیں۔علاوہ ازیں جن دیگر کرم فرماؤں نے تعاون کیا ہے ان کا کتاب کے متعلقہ مقامات پر شکریہ ادا کر دیا گیا ہے۔اگر کسی دوست کا گیا شکریہ ادا کرنے سے رہ گیا ہو تو ان سے میں معذرت خواہ ہوں۔اور اگر مخدومی حافظ مظفر احمد صاحب (صدر مجلس انصار اللہ پاکستان ) اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادانہ کیا جائے تو بات ادھوری رہ جائے گی۔اسی طرح سب سے آخر پر مخدوم و مکرم مشفقی جناب مجیب الرحمن صاحب ایڈووکیٹ میرے خصوصی شکریے کے مستحق ہیں جنہوں نے کتاب زیر نظر کو مؤثر ومربوط بنانے میں اپنے اوقات عزیز سے مسودہ کے تنقیدی مطالعے کا وقت نکالا اور اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا۔جن سے بھر پور استفادہ کیا گیا ہے۔جزاهم الله احسن الجزاء۔ان تمام معروضات کے باوجود میں اس بات کا اظہار ضروری سمجھتاہوں کہ اس ناچیز نے کتاب براہین احمدیہ کے مضامین کو ان کے موقع و محل کے مطابق لکھنے کی کوشش کی ہے۔اگر مجھ سے کہیں بیان کرنے میں کو تاہی ہوئی ہے تو اس بارے میں براہین احمدیہ کا بیان ہی فوقیت رکھے گا۔یہ احقر کسی ممکنہ فرو گذاشت کی ابھی سے معذرت کرتا ہے۔(جس میں معنوی اور کتابت (کمپوزنگ) کی غلطیاں بھی شامل۔ہیں)۔استغفر الله ربي من كل ذنب واتوب اليه میں نے کتاب کے آخر پر انجمن ترقی اردو کراچی اور مجلس ترقی ادب لاہور اسی طرح دیگر حضرات سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ جب بھی اس موضوع پر کوئی کتاب شائع کریں یا بالخصوص اس بارے میں لکھا جائے تو یکطرفہ ڈگری دینے سے قبل میری معروضات کا بھی ذکر کر دیا جائے کہ تا دونوں پہلو قاری کے پیش نظر رہیں اور میری رائے میں تو اب اس غلط فہمی اور کذب بیانی کو دوہرائے جانا رک جانا چاہئے۔خدا کرے کہ ایسا ہو سکے۔آمین۔دعاؤں کا از حد محتاج ناچیز عاصم جمالی مورخہ 8 مارچ 2013