بیت بازی

by Other Authors

Page 197 of 871

بیت بازی — Page 197

197 ۵۱ ۵۲ ۵۳ شکار رہتا ہے فربہ من کس طرح سے ہو محمود رنج و غم کا فکر پر فکر، تو غم پر ہے غموں کی بوچھاڑ سانس تو لینے دو؛ تھوڑا سا تو ستانے دو فرقت میں تیری ہر جگہ ویرانہ بن گئی اب زندگی کے دن یہ کروں میں بسر کہاں فتنه و افساد و سب وشتم و هزل و ابتذال اس جماعت کا ہے یہ کپ کباب زندگی فرقت میں تیری حالِ دلِ زار کیا کہیں وہ آگ لگ رہی ہے؛ کہ جس میں دھواں نہیں فلسفی ہے فلسفہ سے رازِ قدرت ڈھونڈتا عاشق صادق ہے جویاں یار کے دیدار کا ۵۷ فلسفہ بھی، راز قدرت بھی؛ رموز عشق بھی کیا نرالا ڈھنگ ہے پیارے تیری گفتار کا ۵۴ ۵۶