بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 74 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 74

74 74 اکرم سرحدی دل تجھ پہ فدا ہو تو ہو شیدائے نبی بھی یارب ہو ترا عشق تمنائے نبی بھی توحید کے جلوے تو ہیں ہر سمت نظر میں دکھلا دے خدا عارض زیبائے نبی بھی قدرت کی بہاروں ہی کا احسان نہیں مجھ پر ہے سایہ فکن دامن رعنائے نبی بھی ہر سانس ہو میری مجھے اک موج بہاراں دے تجھ کو سہارا کوئی دریائے نبی بھی اللہ کا تابع تو ہوں ہر حال میں لیکن کچھ اپنے لب پاک سے فرمائے نبی بھی خالق کی عنایت سے تو مسرور ہوں لیکن اور لطف وکرم مجھ پہ جو برسائے نبی بھی جز احمد مختار ہے محبوب خدا کون یوں آنے کو دنیا میں بہت آئے نبی بھی ہشیار میں اتنا ہی ہوں مدہوش ہوں جتنا کیا چیز ہے صہبائے تمنائے نبی بھی میخانہ وحدت کا میں وہ رند ہوں اکرم ساغر بھی مرے دل میں ہے صہبائے نبی بھی